نئی دہلی، 3 دسمبر (یو این آئی) گزشتہ تین سال میں ملک بھر میں بچوں کے خلاف ظلم و زیادتی کے واقعات میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔
یہ اطلاع مرکزی وزیر برائے
بہبودی خواتین و اطفال محترمہ مینکا گاندھی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں دی۔
انہوں نے بتایا کہ بچوں پر ظلم و زیادتی کے واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔